تاجکستان کا ویزا لینا اب آسان، پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر

تاجکستان  کا ویزا  لینا اب آسان،  پاکستانی عوام کے لیے  بڑی خبر

کراچی: تاجکستان کے سفارت خانے میں قونصلر ویزا سیکشن کا آغاز کر دیا گیا، جس کا افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کیا۔ اس موقع پر تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔

گورنر سندھ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قونصلر ویزا سیکشن کی دستیابی سے ویزا حاصل کرنے کے عمل کو مزید آسان اور سہل بنایا جائے گا، جس سے نہ صرف عوام کو سہولت فراہم ہوگی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

انہوں نے تاجک سفیر کو اس اہم قدم پر مبارک باد دی اور کہا کہ یہ اقدام پاک تاجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک خطے کی خوش حالی اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔
تقریب کے دوران تاجک سفیر نے بھی اس اقدام کو پاکستان اور تاجکستان کے قریبی تعلقات کی عکاسی قرار دیا اور کہا کہ تاجکستان پاکستان کی ترقی اور خطے میں خوش حالی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *