وفاقی حکومت کا نئی آسامیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

وفاقی حکومت کا نئی آسامیوں  سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کرتے ہوئے وزارت خزانہ سے پیشگی منظوری کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

بجٹ 2025-26 کی تیاری کے سلسلے میں وفاقی ملازمین سے متعلق بجٹ تخمینوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ خالی اور غیرضروری آسامیوں کو فوری طور پر ختم کریں۔ مزید یہ کہ تین سال سے خالی پڑی آسامیوں کو مستقل طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے کانفرنس: ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں

تمام وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 6 فروری تک آسامیوں سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کریں۔ وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ تفصیلات کے بغیر ملازمین سے متعلق اخراجات کے فارم قبول نہیں کیے جائیں گے، واضح رہے کہ مالی وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *