خیبر پختونخوا جو کبھی “پھولوں کا صوبہ” کہلاتا تھا، اب بدامنی اور لاقانونیت کا شکار ہے: فیصل کریم کنڈی

خیبر پختونخوا جو کبھی “پھولوں کا صوبہ” کہلاتا تھا، اب بدامنی اور لاقانونیت کا شکار ہے: فیصل کریم کنڈی

پریس کلب کی نئی باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے  خیبر پختونخوا کی صورتحال پر گورنر نے تشویش کا اظہار کیا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کلب کی نئی منتخب باڈی کو مبارکباد دینے کے دوران صوبے کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا، جو کبھی “پھولوں کا صوبہ” کہلاتا تھا، اب بدامنی اور لاقانونیت کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سپر پاورز آکر تباہی مچاتی ہیں اور خطے کو بدحالی کے سپرد کر دیتی ہیں۔ صوبے کی موجودہ حکومت حالات سے لاتعلق دکھائی دیتی ہے، خاص طور پر کرم کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ان کی بے حسی قابل افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا نئی آسامیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کیے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب  تک پولیس کو اسلحہ نہیں فراہم کیا جائے گا تو وہ لڑیں گے کیسے،  صوبائی حکومت  کے پاس امن و امان کی بحالی کے لیے کوئی عملی منصوبہ کیوں نہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے تعلیمی ادارے بھی زبوں حالی کا شکار ہیں، جہاں وائس چانسلرز کی تقرری سیاسی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔ وہ افراد جو کبھی گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے دعوے کرتے تھے، آج تعلیمی اداروں کی زمینیں فروخت کر رہے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی اور غیر سنجیدہ رویہ صوبے کو بدحالی کی جانب لے جا رہا ہے، جہاں سیاحت جیسے اہم شعبے بھی زوال پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی بگڑتی ہوئی صورتحال نہ صرف عوام بلکہ پورے ملک کے لیے خطرناک ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انہوں نے امن و امان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی کوشش کی جو درحقیقت صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوامی مسائل کے حل میں غفلت ناقابل قبول ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *