پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے، جس کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی ہو گا، سولہ جنوری سے قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں تین سے پانچ روپے تک اضافے کا امکان ہے، عالمی منڈی میں برینٹ فیوچر کی قیمت 0.35 فیصد بڑھی ہے جس کے بعد فی بیرل قیمت 77.32 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، خام تیل کی قیمتوں میں یہ مسلسل تیسرا ہفتہ وار اضافہ ہے۔
پاکستان میں پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ اوگرا کی تجویز پر کیا جائے گا جس کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے، قیمتوں میں کتنا ردو بدل کیا جاتا ہے یہ پندرہ جنوری کو ہی معلوم ہو سکے گا۔ یکم جنوری کو بھی پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔