تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

 تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی پنجاب، کشمیر، مری، گلیات اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔

ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کیلئے خریداری مشکل ہو جائے گی، چیئرمین ایف بی آر

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا، پنجاب کے چند مشرقی اور وسطی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔

میرپور خاص میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔  لہہ میں درجہ حرارت منفی 13، پاراچنار منفی 12،استور منفی 11، گوپس منفی 10، اسکردو ، منفی 9، کالام منفی 7اور ہنزہ میں منفی 6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *