قرضوں کی آسان فراہمی کے لئے وزیراعظم کی ہدایت پر نیا سادہ درخواست فارم متعارف کرا دیا گیا۔
وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر اسٹیٹ بینک، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر ایس ایم ای قرض کے لیے ایک آسان درخواست فارم متعارف کرا دیا ہے۔
اس فارم کی نقاب کشائی مقامی ہوٹل میں سمیڈا کے زیر اہتمام سیمینار میں کی گئی،سی ای او سمیڈا سقراط امان رانا نے ملک کے معاشی منظر نامے میں ایس ایم ایز کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔