منظور وسان نے عمران خان کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

منظور وسان  نے عمران خان کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے عمران خان کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی۔

خیرپور میں پی پی رہنما منظور وسان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باتوں کے لیے پیش کش کی گئی لیکن وہ نہیں مانے۔

190 ملین پائونڈ کیس فیصلے سے عمران خان کو نقصان ہو گا، سینئر صحافی جاوید چودھری نے تاخیر کی وجہ بھی بتا دی

منظو ر وسان نے پیشگوئی کی کہ دو ماہ کے بعد عمران خان خود ریکوئسٹ کرے گا کہ میں ہر بات ماننے کو تیار ہوں اور اگر ایسے فیصلے رہے تو یہ سال بانی پی ٹی آئی کے لیے بھاری رہے گا۔

انہوں نے حکومت بارے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ شہباز حکومت پانچ سال پورے کر بھی سکتی ہے اور نہیں بھی لیکن حکومت کے لیے یہ سال ہر لحاظ سے بڑا مشکل رہے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *