معروف صحافی و سینئر تجزیہ کار جاوید چودھری نے کہا ہے کہ 190 ملین پائونڈ کیس فیصلے میں عمران خان کو نقصان ہو گا۔
معروف صحافی نے آج ٹی وی کے پروگرام روبرو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا اور اس سے عمران خان کو نقصان ہو گا۔ سامنے آئیگا؟
انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں تاخیر کچھ اور لوگوں کی وجہ سے ہے جن کا عمران خان صاحب سے کوئی تعلق نہیں ہے، ان لوگوں کو حکومت انگیج کر رہی ہے کہ وہ فیصلہ کر لیں کہ انہوں نے کس سائیڈ پر جانا ہے۔
جاوید چودھری کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا عمل طویل ہے، تاہم اس وقت ہر کوئی امریکا کی طرف دیکھ رہا ہے کہ نومنتخب صدر کی جانب سے کیا تاثر آتا ہے۔