عمران خان کے علاوہ کوئی اور میراباس بننےکی کوشش نہ کرے: شیر افضل مروت

عمران خان کے علاوہ کوئی اور میراباس بننےکی کوشش نہ کرے: شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنماء شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کے علاوہ میرا کوئی اورباس نہ بنے۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کا نجی ٹی وی میں میزبان سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ اورمیرے معاملےمیں میری جانب سے سیز فائرہے۔

یہ بھی پڑھیں:منظور وسان نے عمران خان کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

مجھے شوکاز د یکر بےدخل بھی کیا گیا تھا، میر آخراقصورکیاتھا؟ پارٹی کو میری قربانیاں نظر نہیں آ رہیں۔ اب میں نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کو تکلیف نہیں دی لیکن سب میرے پیچھے پڑتے ہیں۔ پارٹی نے کب میرا ساتھ دیا ہے؟ اب میں کسی کے عہدے سے بھی متاثر نہیں ہو گا ۔

رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) کاچیئرمین نامزد کیا گیا وہ عہدہ بھی مجھ سے واپس چھینا گیا ۔ میں نے پارٹی کی خاطر اپنی وکالت بھی چھوڑی ۔

بانی پی ٹی آئی کےعلاوہ کوئی اورمیراباس بننےکی کوشش نہ کرے۔ شیرافضل مروت نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی رہائی کےبعد کسی کو دیکھوں گا بھی نہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن ہونے کے ناطے سے علیمہ بی بی کا احترام کرتا ہوں، میں جوبیان دیتا ہوں پارٹی پھر میرے ہی بیانات پر واپس آتی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور بیرسٹرگوہرکےعلاوہ میںکسی کو جوابدہ نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا انٹرنیٹ سپیڈ پر ایلون مسک سے رابطے پر غور

میرے مؤقف سےجن کو تکلیف ہوتی ہے وہ اپناعلاج ضرورکروائیں، باربار کہہ چکا ہوں بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ کی پیشکش ہوئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *