اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی اجلاس کے لئے تیار ہے، صاحبزادہ حامد رضا

اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی اجلاس کے لئے تیار ہے، صاحبزادہ حامد رضا

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے اپوزیشن کے سپیکر قومی اسمبلی سے رابطے کے معاملے اور سینیٹرعرفان صدیقی کے بیان پر ردعمل دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے رد عمل میں کہا کہ عمر ایوب نے سپیکر سے ٹیلی فو ن پر رابطے کی کوشش کی مگررابطہ نہ ہوسکا، سپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ میسج آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کو عمران خان کے ٹوئٹس سے تکلیف ہے، اپنی زبان درازی نظر نہیں آرہی، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی (آج 12 اجنوری یا (کل) 13جنوری تیسرے اجلاس کے لیے تیار ہے۔ مذاکراتی کمیٹیوں کے دوسرے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

حامد رضا نے کہا کہ حکومتی کمیٹی بانی پارٹی سے ملاقات کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے، سپیکر قومی اسمبلی قوم کو آگاہ کریں کہ حکومت اپنی کمٹمنٹ پوری کرنے میں ناکام ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی سزا یافتہ قیدی نہیں بلکہ ان کی حیثیت انڈر ٹرائل سپیریئر کلاس قیدی کی ہے۔ قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا استحقاق ہے کہ انڈر ٹرائل قیدی سے ملاقات آزادانہ ماحول میں ہونی چا ہیے۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین پائونڈ کیس فیصلے سے عمران خان کو نقصان ہو گا، سینئر صحافی جاوید چودھری نے تاخیر کی وجہ بھی بتا دی

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات میں بانی پی ٹی آئی سے کھلے ماحول میں ملاقات قانون کے مطابق ممکن ہے، تیسرے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دیا گیا تو مذاکرا تی عمل معطل ہوجا ئیگا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں اپنے مطالبات تحریری صورت میں جمع کروا د یگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *