ہم اندھیرے کو اندھیرے سے نہیں روشنی سے ختم کرسکتے ہیں: بیرسٹرعلی ظفر

ہم اندھیرے کو اندھیرے سے نہیں روشنی سے ختم کرسکتے ہیں: بیرسٹرعلی ظفر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ڈیل یا ریلیف نہیں لیں گےبلکہ عدالتی جنگ لڑیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نےاسلام آباد سے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ملک میں صورت حال اندھیر ے جیسی ہے، جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں، حکومت بظاہر مذاکرات کر رہی ہے لیکن وہ دیکھ کسی اور طرف رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ کے پی کے کا خصوصی افراد کیلئے الیکٹرک وہیل چیئرز کی فراہمی کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں آج بھی ایک گروپ ہے جو چاہتا ہے کہ مزاحمت کی جائے ۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اندھیرے کو اندھیرے سے نہیں روشنی سے ختم کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت نے پی ٹی آئی سابق صوبائی وزیر پر فرد جرم عائد کر دی

ہم اپنی زبان سے اپنی آئینی و قانونی جدو جہد جاری رکھیں گے۔بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ ہمیں انتخابی اصلاحات، الیکشن کمشنر کی تبدیلی اور آئینی بنچ ختم کرنے پر بات چیت کرنی چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *