سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے دی

سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے دی

سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میچ میں 140 رنز سے شکست دیکرسیریز میں خود کو وائٹ واش سے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوز ی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، 7 تبدیلیاں

291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 30ویں اوورز میں 150 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئی، مارک چیمپ مین81 رنز بٹورے ، انکے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ د کھا سکا۔ کیوی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں نیتھن اسمتھ17 ، مائیکل بریسویل 13 اور میٹ ہینری نے 12 رنز بنائے۔

سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو، مہیش تھیکشانا اور ایشان ملنگا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔3 ایک روزہ میچز کی سیریز 2-1 سے میزبان نیوزی لینڈ کے نام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹار بلے باز تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پہلا میچ 9 وکٹ اور دوسرا مقابلہ 113 رنز کے مارجن سے جیتا تھا۔میچ میں بہترین فارمنس پر اسیتھا فرنینڈو کو مین آف دی میچ جبکہ میٹ ہینری مین آف دی سیریز قرار پائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *