سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا ہے کہ ہمارا حکمرانی کا سسٹم مکمل طور پر فیل ہو چکا، ملک میں 2کروڑ بچے سکول نہیں جا سکتے ۔
تفصیلات کے مطابق لا ہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پہلے ہی سے خالی تقریباً ڈیڑھ لاکھ پوسٹیں ختم کر دی گئی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے شکار ملک میں معاشی ترقی ناممکن ہے ۔
بنگلہ دیش اور بھارت میں امن ہے اس لیے سرمایہ کار اُن دونوں ملکوں کو ترجیح دیتے ہیں ۔ سابق وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کے نرخ زیادہ ہونے کی وجہ سے فیکٹری لگانا مشکل ہے، 61 فیصد ٹیکس صرف بجلی پر ہے، حکومت اسے کم کرے۔