چیمپئنز ٹرافی کیلئے فخر زمان کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان

چیمپئنز ٹرافی کیلئے فخر زمان کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان

چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سہہ فریقی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والے اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کا امکان ہے اور فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت ان کی فٹنس پر منحصر ہے اور فٹنس کے حوالے سے فیصلہ ہونے کے بعد ہی چیمپئنز ٹرافی کے حتمی اسکواڈ کو فائنل کیا جائے گا۔ سہہ فریقی سیریز کے لیے منتخب اسکواڈ ہی زیادہ تر چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کرنے کے بجائے آئی سی سی کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت نام جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل  10، کین ولیمسن نے بھی رجسٹریشن کرالی 

آئی سی سی قوانین کے مطابق تمام ٹیموں کو 12 فروری سے شروع ہونے والے اسپورت پریڈ سے ایک ماہ قبل اسکواڈ کے نام جمع کرانے ہوتے ہیں۔ اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کی آخری تاریخ 11 فروری ہوگی، جس کے بعد آئی سی سی کی منظوری ضروری ہوگی۔

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، ابراراحمد، بابراعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان شامل تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *