وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف دینے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ کل القادر کیس کا فیصلہ آ جائے گا اور انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا نے حکومتی سطح پر بانی پی ٹی آئی کو کسی قسم کا ریلیف دینے کا مطالبہ نہیں کیا، اور جو افراد “ایبسولوٹلی ناٹ” کہہ چکے تھے، اب وہ جماعتی طور پر امریکا کے سامنے جھک گئے ہیں۔
خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے مذاکراتی رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کو مذاق بنا دیا ہے، اور وہ اپنے لیڈر کو بیچ کر خود فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔