ورلڈ بینک 20 ارب ڈالرز کے ساتھ چھ اہم شعبوں پر اپنی توجہ مرکوز کرے گا

ورلڈ بینک 20 ارب ڈالرز کے ساتھ چھ اہم شعبوں پر اپنی توجہ مرکوز کرے گا

عالمی بینک نے20 ارب ڈالر کے ساتھ تاریخی اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی ترقی کے لیے 10 سالہ شراکت داری (CPF)
منصوبہ شامل ہے۔ یہ 10 سالہ منصوبہ ملک میں چھ اہم شعبوں میں ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جن کا مقصد عوامی فلاح و بہبود اور معیشت کی مضبوطی ہے۔

منصوبے کے اہم نکات کے مطابق یہ رقم  چھ شعبوں پر خرچ ہو گی جن میں تعلیم، صحت و غذائیت، قابل تجدید توانائی، ماحولیاتی تحفظ، صاف پانی ،صفائی اور معاشی اصلاحات شامل ہیں ۔ منصوبے میں 12 ملین طلباء کو معیاری بنیادی اور ثانوی تعلیم کی سہولت فراہم کرنا، 50 ملین افراد کو صحت کی معیاری سہولیات اور 30 ملین خواتین کو حمل سے متعلق جدیدادویات تک رسائی دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:26 نومبر احتجاج : بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد

مذید برآں  10 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی تنصیب اور ہوا کے معیار میں بہتری،ماحولیاتی تحفظ میں موسمیاتی آفات اور سپر فلڈز سے بچاؤ کے لیے 75 ملین افراد کو مدد فراہم کرنا ہے،اس کے علاوہ 60 ملین لوگوں کو صاف پانی اور صفائی کی سہولت دینا ہے۔ معاشی اصلاحات میں ٹیکس محصولات کو جی ڈی پی کے تناسب سے 8.8 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد تک لے جانا ہے۔

یہ منصوبہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے  کے لیے سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *