شدید سردی : تعلیمی ادارے صبح کتنے بجے کُھلیں گے؟طلبا کیلئے اہم خبر

شدید سردی : تعلیمی ادارے صبح کتنے بجے کُھلیں گے؟طلبا  کیلئے اہم خبر

سردی کی شدت کے باعث پنجاب میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

موسم سرما کی تعطیلات کے بعد صوبہ بھر کے اسکولز کھل گئے ہیں، تاہم سردی کی شدت کے پیش نظر اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے کہا کہ اب اسکول صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کے روز اسکول صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈاسی ڈی 70، سی جی 125 خریدنے والے صارفین کیلئے خوشخبری، کمپنی کا بڑا اعلان

خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی 15 فروری تک برقرار رہے گی۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *