سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوگئی

آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ جیولرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس کے بعد سونا 2675 ڈالر فی اونس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں، بیرسٹر گوہر

دوسری جانب پاکستان میں جنوری 2025 کی دوسری ششماہی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے

۔ میڈیا رپورٹس  کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نظر ثانی شدہ قیمتوں کی تجویز پیش کردی ہے جسے فنانس ڈویژن حتمی شکل دیں گے۔ منظوری کے بعد اپ ڈیٹ شدہ نرخ 16 جنوری سے نافذ العمل ہوں گے۔

خیال رہے کہ یکم جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں 0.56 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد قیمت 252.66 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.96 روپے کا اضافہ کیا گیا جو اب 258.34 روپے فی لیٹر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *