پنجاب حکومت کا خصوصی اور مستحق افراد کے لیے مفت پلاٹس کا اعلان

پنجاب حکومت کا خصوصی اور مستحق افراد کے لیے مفت پلاٹس کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مستحق اور پسماندہ افراد کو تین مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کی سکیم کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں مستحق اور پسماندہ افراد کے لیئے تین مرلہ اسکیم میں مفت لاٹ دینے کا اعلان کیا ، وزیر اعلی نے کالا شاہ کاکو میں زہرہ ہومز/مسکان راوی کا افتتاح کیا اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے سائٹ کا دورہ کیا۔ تقریب کے دوران، انہوں نے زہرہ ہومز/مسکان راوی میں فراہم کردہ معیار اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 100 خاندانوں کو الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں حوالے کیں۔

بریفنگ کے مطابق لاہور کے کالا خطائی روڈ پر موضع نہرہ پور میں ابتدائی طور پر 100 گھر تعمیر کیے گئے ہیں۔ زہرہ ہومز کا ہر گھر 400 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں دو بیڈروم، ایک کچن، ایک باتھ روم اور صحن شامل ہے۔

بریفنگ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ زہرہ ہومز ترین ای پی ایس سمارٹ پینل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیے گئے ہیں، جو انہیں زلزلے سے مزاحم، توانائی کی بچت اور ماحولیاتی طور پر پائیدار بناتے ہیں۔ مسکان راوی کے ہر گھر کو 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم سے بجلی فراہم کی جائے گی۔ کمیونٹی میں پینے کے صاف پانی کے لیے ایک RO پلانٹ، ایک اسکول، ایک کھیل کا میدان، ایک مسجد، اور ایک ڈسپنسری بھی موجود ہے۔

مسکان راوی ہاؤسنگ سکیم راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA) اور EPS سلوشنز پاکستان کا مشترکہ اقدام ہے۔ تقریب کے دوران پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کے تعاون اور منصوبوں کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم پیش کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *