ملک میں سردی کا راج برقرار ، محکمہ موسمیات کی موسم سرد و خشک رہنے کی پیشگوئی

ملک  بھر میں سردی کے ڈیرے ، محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

ملک کے بالائی علاقوں میں غضب کی ٹھنڈ  ہے جبکہ بعض علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا، پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ رکھی ہے ۔

چترال میں شدید برفباری سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، چترال کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

ملتان میں شدید دھند کے باعث ایم 5 ٹریفک کے لیےبند ہے۔ دھند کی وجہ سے خانیوال، ملتان، اوچ شریف سے رحیم یار خان تک بھی موٹروے بند ہے۔

شدید دھند کے باعث رحیم یار خان، گڈو اور گھوٹکی تک کا رستہ بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے سبب ایم ون رشکئی سے صوابی تک بھی ٹریفک کے لیے بند کی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *