بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر پاکستان میں 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بالترتیب 2 اور 3 روپے فی لیٹر اضافے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔