26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کے لیے عدالت سے بڑا ریلیف

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کے لیے عدالت سے بڑا ریلیف

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیسز میں بشریٰ بی بی کی 13 عبوری ضمانتیں 7 فروری تک منظور کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 13 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر سماعت کی اور بشریٰ بی بی کی 7 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر تمام متعلقہ ریکارڈ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:16 جنوری سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

سماعت کے دوران جج نے وکلاء کی جانب سے پیش کی جانے والی فائلز میں خامیوں پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ آئندہ عدالت میں مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوں۔ جج نے واضح کیا کہ عدالتی حکم نامے پر ملزمہ کے دستخط اور انگوٹھے کی تصدیق لازم ہوگی۔ یاد رہے کہ 26 نومبر کے ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے بشریٰ بی بی کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے ان مقدمات میں عبوری ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ شفاف تفتیش یقینی بنائے اور ریکارڈ فراہم کرے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *