طلباء کے لیے بڑی خوشخبری: فرسٹ ایئر کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس معاف

طلباء کے لیے بڑی خوشخبری: فرسٹ ایئر کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس معاف

کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ نے طلباء کے لیے ایک بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے فرسٹ ایئر کے امتحانی پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انٹر بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسکروٹنی کا عمل 30 دن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور طالبات کے لیے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ طلباء اسکروٹنی فارم بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ نتائج کے شفاف جائزے کے لیے سینئر اساتذہ پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کا مطلب نئے انتخابات ہیں: فواد چوہدری کا بڑا دعویٰ

واضح رہے کہ اس سال انٹر میڈیٹ کے نتائج نے کراچی کے طلباء کے پروفیشنل تعلیمی اداروں میں داخلے کے امکانات محدود کر دیے ہیں کیونکہ پری میڈیکل گروپ میں 66 فیصد اور پری انجینئرنگ گروپ میں 74 فیصد طلباء فیل ہوگئے ۔ سابق چیئرمین انٹر بورڈ، امیر حسین قادری نے نتائج کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نتائج مکمل میرٹ پر مبنی ہیں اور شکایات کے باوجود شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ طلباء کی جوابی کاپیاں بھی انہیں دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *