خیبر پختونخواپربیرونی قرضوں میں 100ارب کا اضافہ، بی آر ٹی کیلئے مزید12ارب روپے قرض حاصل کرلیا

خیبر پختونخواپربیرونی قرضوں میں 100ارب کا اضافہ، بی آر ٹی کیلئے مزید12ارب روپے قرض حاصل کرلیا

مالی بحران سے دوچار خیبر پختونخوا حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بنک اور دیگر مالیاتی اداروں سے گزشتہ مالی سال کے دوران مزید 100 ارب 75کروڑ روپے کا قرض حاصل کر لیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 7سال سے نامکمل پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کیلئے مزید12ارب 83کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت کی جانب سے ایشیائی ترقیاتی بنک، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ اوایجنسی اور دیگر مالیاتی اداروں کیساتھ ہونے والے معاہدوں کے تحت گزشتہ مالی سال کے دوران 100ارب روپے کا قرض حاصل کیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا پر بیرونی قرضوں کے بوجھ کا حجم679ارب 54کروڑ70لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔جبکہ رواں مالی سال کے دوران صوبہ 830ارب روپے قرضوں کے بوجھ تلے دب جائے گا۔ تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت کی جانب سے ہونے والے معاہدوں کے مطابق سال 2030 تک خیبر پختونخوا 2ہزار500ارب روپے کا مقروض صوبہ ہوگا۔

یکم جولائی 2023ء سے 30جون2024ء کے دوران انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن سے47ارب28کروڑ20لاکھ روپے، ایشیائی ترقیاتی بنک سے28 ارب80کروڑ10لاکھ روپے،فرانس کے ترقیاتی بنک سے12ارب83کروڑ90لاکھ روپے، ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بنک سے 11 ارب11کروڑ 50لاکھ روپے، انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ سے53کروڑ60لاکھ روپے اورانٹرنیشنل بنک فار ری کنسٹرکشن اینڈ دویلپمنٹ سے 17کروڑ50لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا جا چکا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی سے خیبر پختونخوا اکنامک کوریڈور کیلئے15کروڑ90لاکھ، خیبر پختونخوا ریونیو موبلائزیشن اینڈ پبلک ریسورس مینجمنٹ کیلئے ایک ارب71کروڑ20لاکھ روپے، خیبر پختونخوا زرعی اراضی کو سیراب کرنے کیلئے10ارب26کروڑ، خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹوارزم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 2ارب13کروڑ80لاکھ، خیبر پختونخوا ہیومن کیپٹل انوسمنٹ پراجیکٹ کیلئے3ارب85کروڑ70لاکھ، خیبر پختونخوا توانائی منصوبے کیلئے97 کروڑ 20لاکھ روپے، مزید ترقیاتی منصوبوں کیلئے12ارب90کروڑ60لاکھ روپے، خیبر پختونخوا دیہی منصوبے کیلئے6ارب 90کروڑ20لاکھ روپے، نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کیلئے2ارب36کروڑ90لاکھ روپے، خیبر پختونخوا ہائیڈرو پاؤر اینڈ انرجی ڈویلپمنٹ منصوبے کیلئے 17کروڑ50لاکھ روپے، خیبر پختونخوا رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن منصوبے کیلئے53کروڑ60لاکھ روپے، خیبر پختونخوا رورل انوسمنٹ اینڈ انسٹیٹیوشنل سپورٹ منصوبے کیلئے6ارب ایک کروڑ10 لاکھ روپے کا قرض حاصل کی جا چکا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بنک سے پیہور ہائی لیول کنال توسیعی منصوبے کیلئے3ارب54کروڑ60لاکھ روپے، توانائی تک رسائی منصوبے کیلئے7کروڑ30لاکھ، خیبر پختونخوا شاہراہوں کی تعمیر کیلئے ایک ارب60کروڑ30لاکھ، مردان صوابی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کی توسیعی منصوبہ کیلئے مزید3ارب54کروڑ20لاکھ روپے، بالاکوٹ ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کیلئے4ارب30کروڑ60لاکھ روپے، شہروں کی ترقی کے منصوبہ کیلئے8ارب93کروڑ70لاکھ روپے، ایمرجنسی فلڈ اسسٹنس کیلئے2 ارب 73کروڑ20لاکھ روپے، خیبر پختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کیلئے2کروڑ روپے، سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ تیاری کیلئے 13کروڑ30لاکھ روپے، خیبر پختونخوا واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے19کروڑ30لاکھ روپے، بی آر ٹی کیلئے مزید 12ارب83کروڑ90لاکھ روپے، بالا کوٹ ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کیلئے 2 ارب 31کروڑ60لاکھ روپے، سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کیلئے8ارب79کروڑ90لاکھ روپے اور فوڈ سکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ کیلئے4ارب25کروڑ60لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا جا چکاہے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *