روہت شرما کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہیں گے ، پی سی بی

روہت شرما کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہیں گے ، پی سی بی

پی سی بی نے کہا ہے کہ بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی رونمائی کراچی میں کروانے کا منصوبہ بنایا ہے، تقریب رونمائی کے موقع پر کپتانوں کا فوٹو سیشن بھی ہوتا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایونٹ کا پہلا میچ کراچی میں کھیلا جائے گا اس لئے تقریب بھی کراچی میں ہی منعقد کی جائے گی، تمام ٹیموں کے کپتانوں تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما کے پاکستان آنے یا نہ آنے کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے اگر بھارتی کپتان پاکستان آتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔

تقریب کا اعلان آئی سی سی نے کرنا ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق بی سی بی نے بطور میزبان انتظامات کرنے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *