پنجاب کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے اچھی خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے 2025 کی پہلی تنخواہ اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر ہدایت جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جنوری کی تنخواہ اور پنشن 31 جنوری کو ہی ادا کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے تمام انتظامی سیکرٹریز، کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز کو اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سیکرٹری خزانہ پنجاب نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 1 اور 2 فروری کو سالانہ تعطیلات کی وجہ سے تنخواہوں کی قبل از وقت ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب نے بھی اس فیصلے کی منظوری دیتے ہوئے 31 جنوری، بروز جمعہ کو تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ان کی تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔