سنگاپور کے ورک پرمٹ کے لیے نئی شرائط اور اہم تفصیلات آگئیں

سنگاپور کے ورک پرمٹ کے لیے نئی شرائط اور اہم تفصیلات آگئیں

سنگاپور جنوب مشرقی ایشیا کا ایک ترقی یافتہ جزیرہ ملک ہے، جو شہریوں اور غیر ملکیوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

اس کی جی ڈی پی 501 بلین ڈالر سے زیادہ ہے اور یہ مختلف شعبوں میں غیر ملکی افرادکے لیے ورک ویزا کی پیشکش کرتا ہے۔ پاکستانی شہریوں سمیت جو افراد سنگاپور میں ملازمت کے خواہشمند ہیں، انہیں سنگاپور کی حکومت کی جانب سے طے شدہ ورک پرمٹ کی شرائط پوری کرنا ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: شینگن ویزا آسانی سے حاصل کرنے کا طریقہ جانئے

ان میں سے ایک اہم ورک پرمٹ ایمپلائمنٹ پاس(ای پی) ہے، جو منیجرز اور ایگزیکٹوز کی سطح پر کام کرنے والے غیر ملکی پیشہ ور افراد کو جاری کیا جاتا ہے۔ ای پی حاصل کرنے کے لیے امیدواروں کو کچھ شرائط پوری کرنا ہوتی ہیں، جن میں جنوری 2025 سے کم از کم تنخواہ کی حد شامل ہے۔

غیر مالیاتی شعبے میں ورک پرمٹ کے لیے کم از کم تنخواہ 5600 ڈالر جبکہ مالیاتی خدمات کے شعبے میں یہ حد 6200 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ مزید برآںامیدواروں کوکمپاس(Comprehensive and Progressive Assessment Framework) نامی تشخیصی ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا جو ان کی قابلیت، پیشہ ورانہ تجربے، اور ان کے لیے ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی کی حیثیت کی بنیاد پر ان کا جائزہ لیتا ہے۔

کمپاس ٹیسٹ کے ذریعے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ تجربہ اور ملازمت کی نوعیت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کی مالیاتی حیثیت اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی پرکھا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ سنگاپور کی معیشت میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سنگاپور غیر ملکیوں کے لیے ایک پرکشش مقام ہے، جو مالیاتی خدمات، ٹیکنالوجی، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں ملازمت کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستانی پیشہ ور افراد کے لیے یہ ایک شاندار موقع ہے کہ وہ بین الاقوامی معیار کے ماحول میں اعلیٰ معاوضے کے ساتھ اپنے کیریئر کو فروغ دیں۔

تاہم ورک پرمٹ کی شرائط پر عمل اور کمپاس ٹیسٹ کی تیاری کامیاب درخواست کے لیے ضروری ہے۔ سنگاپور میں ملازمت کے خواہشمند افراد کو ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی درخواست جمع کرانی چاہیے تاکہ وہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *