بے غرض قربانی کی انتہائی منفرد مثال، چیونٹیوں کی حیران کن دفاعی حکمت عملی

بے غرض قربانی کی انتہائی منفرد مثال، چیونٹیوں کی حیران کن دفاعی حکمت عملی

جنوب مشرقی ایشیا میں پائی جانے والی ایک خاص قسم کی چیونٹیاں اپنی کالونی کی حفاظت کے لیے ایسا حیرت انگیز قدم اٹھاتی ہیں جو فطرت کی دنیا میں انتہائی منفرد سمجھا جاتا ہے۔

کولوبوپسس ایکسپلوڈینس اور اس سے ملتی جلتی اقسام کو عام طور پر’’ایکسپلوڈنگ اینٹس‘‘ یعنی دھماکا کرنے والی چیونٹیاں کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جب ان کی کالونی پر کسی دشمن کا حملہ ہوتا ہے تو بعض مزدور چیونٹیاں آخری دفاعی حکمت عملی کے طور پر آٹوتھائسِس  نامی عمل انجام دیتی ہیں، جس میں وہ جان بوجھ کر اپنا جسم پھاڑ دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :لیگو کی مکمل سائز سپرکار نے رفتار کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ان چیونٹیوں کے جسم میں خاص غدود موجود ہوتے ہیں، جن میں زرد رنگ کا چپچپا اور زہریلا مادہ بھرا ہوتا ہے۔ حملے کی صورت میں یہ چیونٹیاں اپنے عضلات کو اتنی شدت سے سکیڑتی ہیں کہ ان کا جسم پھٹ جاتا ہے اور یہ مادہ چاروں طرف پھیل جاتا ہے۔

یہ چپچپا مادہ حملہ آور کیڑوں کو جکڑ لیتا ہے، ان کے جسم کو نقصان پہنچاتا ہے اور بعض صورتوں میں انہیں ہلاک بھی کر دیتا ہے۔اگرچہ اس عمل کے دوران چیونٹی فوراً مر جاتی ہے، لیکن اس کی قربانی کالونی میں موجود سیکڑوں یا حتیٰ کہ ہزاروں دوسری چیونٹیوں اور ملکہ کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ہاتھ میں پھول جیسا نظر آنے والا پودا دراصل کیا ہے؟

حیاتیات کے ماہرین کے مطابق یہ جانوروں کی دنیا میں بے غرض قربانی کی انتہائی منفرد مثالوں میں سے ایک ہے۔ چونکہ مزدور چیونٹیاں افزائش نسل نہیں کرتیں، اس لیے ان کی بقا کا انحصار اپنی جان بچانے کے بجائے پوری کالونی اور ملکہ کی حفاظت پر ہوتا ہے۔

editor

Related Articles