حسن علی نے اپنی بھارتی اہلیہ کی قربانیوں کو کھلے دل سے سراہا

حسن علی نے اپنی بھارتی اہلیہ کی قربانیوں کو  کھلے دل سے سراہا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی بھارتی اہلیہ سمعیہ آرزو کی محبت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ اپنے تعلقات کی پوری کہانی سنا ڈالی۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں حسن علی نے انکشاف کیا کہ ان کی اور سمعیہ کی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی جہاں وہ انہیں پسند آئیں۔ متعدد ملاقاتوں کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا جو ان کے بقول ایک چیلنجنگ فیصلہ تھا۔ حسن نے کہا، “شادی کے بعد کی تمام مشکلات کے باوجود میری اہلیہ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور میں اس کامیابی کا تمام کریڈٹ انہیں دینا چاہتا ہوں۔”

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کریگی تو پارٹی و اتحادیوں کے پاس لیکر جائینگے، رانا ثناء اللّٰہ

انہوں نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد سمعیہ نے اپنے کیریئر کی قربانی دی تاکہ وہ ان کے ساتھ پاکستان میں رہ سکیں۔ “سمعیہ ایمریٹس ایئرلائنز میں ایک بہترین ملازمت کر رہی تھیں، لیکن انہوں نے میرے لیے اپنی جاب چھوڑ دی۔ آج وہ پاکستان میں میرے ساتھ ہیں اور ہمارے دو بچے ہیں۔”

ورلڈکپ 2023 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسن علی نے بتایا کہ انہیں اسکواڈ میں شامل کیے جانے کی توقع نہیں تھی۔ “میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنے بڑے ایونٹ کے لیے میرا انتخاب ہوگا۔ لیکن قسمت نے میرا ساتھ دیا۔”
بابر اعظم کی جانب سے اثر و رسوخ کے الزام پر انہوں نے واضح کیا، “کپتان اپنی رائے دے سکتے ہیں، لیکن حتمی فیصلہ بورڈ اور مینجمنٹ کرتی ہے۔”

یاد رہے کہ حسن علی نے 2019 میں دبئی میں بھارتی شہری سمعیہ آرزو سے محبت کی شادی کی تھی ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *