پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا ترکیہ کا دورہ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا ترکیہ کا دورہ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر

راولپنڈی: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ نے ترکیہ کی بندرگاہوں گلچک (Gölcük) اور اکساز (Aksas) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستانی سفارتخانے اور ترک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے جہاز کا شاندار استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق ترکیہ میں قیام کے دوران ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر، وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدین کوثر نے پی این ایس یمامہ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر کو پی این ایس یمامہ کی جدید صلاحیتوں اور تکنیکی خصوصیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

میڈیا کے مطابق دورے کے دوران پی این ایس یمامہ اور ترک بحریہ کے جہازوں کے درمیان مشترکہ بحری مشق “ماوی وطن” (Mavi Vatan) کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنا اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت میں اضافہ کرنا تھا۔

پی این ایس یمامہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے، جو دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *