سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4خوارج جہنم واصل

شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد نہ صرف سیکیورٹی فورسز پر حملوں بلکہ بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں مکمل صفائی کے لیے آپریشن جاری ہے تاکہ دہشت گردی کے کسی بھی باقی ماندہ عنصر کو ختم کیا جا سکے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ آپریشن اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *