وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اضافی سرکاری ملازمین ختم کیا جائے گا۔ نئے کنٹریکٹرز اہل ملازمین کو اپنے ساتھ رکھیں گے، اور کسی کو قانون کے خلاف ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت کا اصل کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنا ہے۔ اضافی سرکاری ملازمین کو ریٹائر کیا جائے گا، خصوصاً وہ جو ملازمت کے آخری 5 سال میں ہیں۔ سول ایوی ایشن کو وزارت دفاع میں ضم کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی کو بےروزگار کرنا نہیں ،نئے کنٹریکٹرز اہل ملازمین کو اپنے ساتھ رکھیں گے، اور کسی کو قانون کے خلاف ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا۔
اعظم نذیر تارڑ نے اس عمل کو انسانی جسم کی اضافی چربی کم کرنے سے تشبیہ دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کے باوجود پی آئی اے میں بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں اور معاملات کو ایک جامع پالیسی کے تحت حل کیا جا رہا ہے۔