کراچی کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ یہ درخواست نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے دائر کی گئی ہے۔کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کر لی ہےاور اعداد و شمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔ اگر نیپرا درخواست منظور کرتا ہے تو کراچی کے صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ 90 لاکھ روپے کا ری فنڈ ملے گا۔

مزید پڑھیں: بجلی سستی اور پٹرول مہنگا، حکومت کا نیا منصوبہ سامنے آگیا

کے الیکٹرک نے صارفین سے اضافی وصول کی گئی رقم واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا کے کیس افسر کے مطابق اگر درخواست منظور ہوتی ہے تو اس کمی کا اطلاق فروری کے بلوں میں کر دیا جائے گا۔اس دوران ایک صارف نے کراچی میں صنعتوں کے لیے بدترین لوڈشیڈنگ کی شکایت کی۔ اس پر نیپرا کے ممبر رفیق احمد شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک حکام بدترین لوڈشیڈنگ کی وضاحت دیں۔

کے الیکٹرک حکام نے جواب دیا کہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا جا چکا ہے اور اس وقت کراچی کی صنعتوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔رفیق احمد شیخ نے مزید کہا کہ نیپرا حکام کراچی میں خود جا کر لوڈشیڈنگ کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوڈشیڈنگ کرنے والی ڈسکوز پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں، اور اگر اب بھی لوڈشیڈنگ جاری رہی تو روزانہ کی بنیاد پر جرمانے لگانے پر مجبور ہو جائیں گے۔دوسری جانب، حکومت نے بجلی کے شعبے میں ٹیرف کی سالانہ ری بیسنگ کی منظوری کے لیے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعے کو طلب کر لیا ہے۔ اس اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *