سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز کمی کے بعد بڑا اضافہ

سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز کمی کے بعد بڑا اضافہ

سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روزکمی کے بعد آج بڑا اضافہ ہوگیا۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2487 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان

عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں سونے کا بھاؤ 29 ڈالر اضافے سے 2690 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کی کمی آئی تھی۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 278.77 روپے پر بند ہواجو کہ گزشتہ روز 278.72 روپے تھا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو کر 280.67 روپے کا ہو گیا۔ یورو کی قیمت بھی 1.30 روپے بڑھ کر 289.64 روپے تک پہنچ گئی۔

یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے کے ساتھ 76.41 روپے کا ہو گیا جبکہ سعودی ریال 5 پیسے بڑھ کر 74.65 روپے پر آ گیا۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد برطانوی پاؤنڈ 344.06 روپے کا ہو گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *