انڈین ویمنز ٹیم نے ائر لینڈ کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے ون ڈے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
راجکوٹ میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں انڈین ویمنز ٹیم نے ائر لینڈ کے خلاف 5 وکٹوں پر 435 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔
سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں ائر لینڈ کو 304 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کی جانب سے اوپنر بیٹر پراتیکا راول 154 اور سمرتی مندانا 135 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔