سندھ میں 2025 کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں کا اعلان ہوگیا

سندھ میں 2025 کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں کا اعلان ہوگیا

سندھ میں گاڑی، موٹرسائیکل یا دیگر گاڑیوں کے چلانے کے لیے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ضروری ہے کیونکہ لائسنس کے بغیر گاڑیاں چلانے پر جرمانے یا قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

سندھ کے ڈرائیونگ لائسنس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لائسنس جاری کرنے کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کو پہلے تھیوریکل اور عملی امتحانات میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کے لیے کم از کم عمر 18 سال ہونی چاہیے اور درخواست دینے سے پہلے آن لائن پری اپوائنٹمنٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

پری اپوائنٹمنٹ ٹوکن حاصل کرنے کے بعد درخواست دہندہ کو متعلقہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ پر اصل کمپیوٹرائزڈ نیشنل آئیڈنٹی کارڈ (CNIC) کے ہمراہ جسمانی طور پر پیش ہونا پڑتا ہے۔درخواست دہندہ کو موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت میڈیکل افسر سے فٹنس کے لیے معائنہ بھی کرانا پڑتا ہے۔

اس کے بعددرخواست دہندہ کو مستقل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے سے پہلے ایک سال کے لیے لرنر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ سندھ کے ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مستقل ڈرائیونگ لائسنس تین سال یا پانچ سال کی مدت کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔

تین سال کے لائسنس کی فیس 1,410 روپے جبکہ پانچ سال کے لائسنس کی فیس 1,860 روپے ہے۔ اس کے علاوہ دیگر فیسز بھی ہیں جن میں لیمینیشن کی فیس 250 روپے، نادرا فیس 65 روپے، میڈیکل فیس 100 روپے، درستگی فیس 310 روپے، ڈپلیکیٹ لائسنس فیس 360 روپے، پی ایس وی فیس 500 روپے، اور ٹی سی ایس فیس (کراچی) 38 روپے اور کراچی کے باہر 55 روپے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *