حکومت سے مذاکرات کی واحد شرط جوڈیشل کمیشن سےمشروط: شیخ وقاص اکرم

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کل ہم تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، کل اگرجوڈیشل کمیشن پر نہیں مانیں گے تو آخری نشست ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز نکالیں، ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمیں یقین ہے ہمارے لوگ بےگناہ ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی کا آج کا میسیج مجھ تک پہنچ گیا ہے، چند لوگوں نے میرے متعلق غلط خبریں پھیلائیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے 8 فروری کو بلیک ڈے منانے کا اعلان کیا، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ ہم یہ کہہ رہے ہیں کل جوڈیشل کمیشن سے متعلق ڈسکس کرلیں، اگر 31 جنوری سے پہلے جوڈیشل کمیشن کا اعلان ہو جائے گا تو چوتھی نشست تک جاسکتے ہیں۔ مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا کہ ہمارا نقطہ نظر واضح ہے اور مزکرات اسی صورت آگے بڑھیں گے  جب حکومت جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے ہمارے مطالبے کو تسلیم کریگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *