9 مئی مقدمات سے ہزاروں شہری متاثر ہوئے, سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات ہر شہر میں چل رہے ہیں جن سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی سے متعلق ہر شہر میں مقدمات چل رہے ہیں، لاکھوں لوگ براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف الزام ہے زمان پارک میں تین پولیس اہلکاروں نے ہدایات سنی تھیں۔
9 مئی کے حوالے سے درج مقدمات کے حوالے سے انہوں نے انکشاف کیا کہ ابھی تک یہی نہیں پتا میرے اوپر الزام کیا ہے؟ یہی کیس فیصل آباد میں بھی چل رہا ہے، ایک ہی کیس کے 42 کیسز بنائے گئے۔

فواد چودھری نے کہا کہ مذاکرات میں فضل الرحمان، پیرپگاڑا، محمود اچکزئی کو بھی شامل کرنا چاہئے تھا، پی ٹی آئی میں بھی کچھ لوگ ماحول کو بہتر نہیں کرنا چاہتے، مذاکرات کو آگے بڑھانا بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ تین ممبران بھی ریٹائر ہو رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو خود ہی چلے جانا چاہئے، قاضی فائزعیسیٰ کو تو بھی کہیں لگانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *