پشاور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔ انکی طرف سے انکے وکیل میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد کی سربراہی میں عدالت نے بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
میڈیا کے مطابق بشری بی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ توشہ خانہ ٹو کیس میں پیش ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ حفاظتی ضمانت کی درخواست پر آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں۔ وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ بشری بی بی کی توشہ خانہ کیس میں پیشی کے باعث ان کی حفاظتی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔
عدالت نے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی اور انہیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔