شہریوں کی سہولت کیلئے: محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس پورٹل کا آغاز کردیا

شہریوں کی سہولت کیلئے: محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس پورٹل کا آغاز کردیا

لاہور: حکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس پورٹل کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت شہری اب انفرادی اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا عمل آن لائن کر سکیں گے۔

اس نئی سہولت کے تحت شہری اسلحہ بور کی تبدیلی، اسلحہ کیٹیگری میں تبدیلی اور گولیوں میں اضافے کی درخواستیں آن لائن جمع کروا سکیں گے۔

اس کے علاوہ اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی اور ڈوپلیکیٹ لائسنس کی درخواست بھی آن لائن جمع کی جا سکے گی۔ شہری موجودہ اسلحے کی فروخت اور پاکستان بھر میں لائسنس کی معیاد میں ایکسٹینشن کے لئے بھی آن لائن درخواست دے سکیں گے۔
پنجاب بھر میں موجود شہری اپنے اسلحہ لائسنس میں موڈیفیکیشن کی درخواست بھی آن لائن دے سکتے ہیں، جس سے انہیں دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ کاغذات اور قانونی فیس بھی آن لائن جمع کروائی جا سکیں گی

یہ آن لائن موڈیول پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت تیار کیا گیا ہے اور محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا کے اشتراک سے لانچ کیا گیا ہے۔ شہری دیے گئے لنک http://pal.nadra.gov.pk/pal پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن موڈیول کے استعمال کے بارے میں مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *