ای گیٹ اور مصنوعی ذہانت کے ساتھ عازمین حج کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف

ای گیٹ اور مصنوعی ذہانت کے ساتھ عازمین حج  کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف

حج 2025 کے لیے سعودی عرب نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ای گیٹ اور مصنوعی ذہانت کے نظام کو مزید فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی محکمہ جوازات کی جانب سے حج کانفرنس و نمائش کے دوران ان جدید سہولیات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا، جو عازمین حج کی امیگریشن کارروائی کو آسان اور وقت کی بچت کا سبب بنائیں گی۔

جوازات کے ریجنل ترجمان میجر ناصر العتیبی نے کانفرنس کے شرکاء کو بتایا کہ ای گیٹ ٹیکنالوجی جو پچھلے سال کامیابی سے تجرباتی طور پر استعمال کی گئی، حج 2025 میں بھی مکمل فعال ہوگی۔ اس نظام میں نصب حساس کیمرے مسافروں کے چہرے کی شناخت کرتے ہوئے تمام ضروری معلومات خودکار نظام کو منتقل کرتے ہیں۔ یہ ڈیٹا پاسپورٹ میں موجود چیپ کے ذریعے تصدیق شدہ ہوتا ہے جس سے امیگریشن کا عمل کسی انسانی مداخلت کے بغیر مکمل ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آئرس بائیو میٹرک نظام جدیدیت کی جانب ایک اہم قدم

میجر العتیبی کے مطابق ای گیٹ ٹیکنالوجی کا مقصد عازمین حج اور زائرین کو کسی قسم کی پریشانی سے بچانا اور ان کے قیمتی وقت کو محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت کا یہ جدید استعمال امیگریشن کاونٹرز پر غیر معمولی آسانی اور تیزی فراہم کرے گا۔ سعودی حکام کی اس ٹیکنالوجی کے استعمال کی کوشش عازمین حج کے سفر کو آرام دہ اور پریشانی سے پاک بنانے کے عزم کی عکاس ہے۔ یہ اقدامات عالمی سطح پر حج انتظامات کو مزید جدید اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *