ہمارے تمام اراکین کی رہائی آئین اور قانون کے مطابق کی جائے ، عمرایوب

ہمارے تمام اراکین کی رہائی آئین اور قانون کے مطابق کی جائے ، عمرایوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام اراکین کی رہائی آئین اور قانون کے مطابق کی جائے ۔

اسلام آباد میں مذاکرات سے قبل  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا، اوو احتجاج کا آغاز ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو اس سے آگے جائیں گے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ہے فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہ ہمیں ڈیل چاہیے نہ ڈھیل چاہیے، اسیران کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن ہمارے مطالبے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات پر 30 جنوری سے پہلے اپنا جواب دیگی ، سینٹر عرفان صدیقی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی رہائی بھی مطالبہ ہے، ہمارے تمام اراکین کی رہائی آئین اور قانون کے مطابق کی جائے۔

عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ ایگزیکٹیو آرڈر سے یہ معاملات حل ہو نہیں سکتے، امپائر صحیح ہونا چاہیے، حکومت کمیشن بنائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

 حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار 

دوسری جانب تحریک انصاف نے حکومت سے مذکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کرلیا ، ذرائع کے مطابق   اپوزیشن لیڈر عمرایوب کے لیٹر پیڈ پر ڈرافٹ تیار کیاگیا، پی ٹی آئی کے مطالباتی ڈرافٹ تین صفحات پر مشتمل ہے،  اپوزیشن لیڈر چمبر میں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین سے دستخط کرائے گئے ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *