پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بروز جمعرات کو کاروبار کا منفی آغاز ہوا، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

 کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا ، سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 358 پوائنٹس کمی ہوئی جس سے انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 137 کی سطح پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور، پی ٹی آئی نے مطالبات کا تحریری مسودہ پیش کردیا

 گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 495 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، انٹر بینک میں 7 پیسے سستا ہونے کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 70 پیسے ہو گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *