لاہور میں انڈوں کی قیمت میں بڑی کمی جبکہ ملتان میں مرغی مہنگی ہو گئی۔
لاہور انتظامیہ کے جاری کردہ نرخنامے کے مطابق انڈوں کی فی درجن قیمت میں 30 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 270 روپے مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو برقراررکھی گئی ہے جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہے۔
دوسری جانب ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں تھوک ریٹ 378 روپے اور پرچون ریٹ 392 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم انڈوں کی قیمت ملتان میں 254 روپے فی درجن پر برقرار ہے۔