آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، سیکیورٹی ذرائع

آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، سیکیورٹی ذرائع

بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات کا اصل احوال سامنے آگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پشاور میں بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ہونے والی ملاقات خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے معاملات کے تناظر میں ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر نے دورانِ ملاقات سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی، تاہم انہیں واضح طور پر جواب دیا گیا کہ سیاسی معاملات پر بات چیت سیاست دانوں کے ساتھ کی جائے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اس بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی، جو کہ ایک افسوس ناک عمل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات مکمل طور پر سیکیورٹی معاملات پر مرکوز تھی اور اس میں کسی قسم کی سیاسی گفتگو شامل نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: حکومت اپوزیشن مذاکرات، اپوزیشن نے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کر دیا

اس سے قبل اڈیالہ جیل کے کمراہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، امید ہے اب صورت حال بہتر ہوجائے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے علیحدگی میں ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات آرمی چیف کے سامنے رکھے گئے ہیں اور تمام مسائل پر بات چیت کی گئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، جس میں دوسری طرف سے مثبت ردعمل ملا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *