اسپین جانے والی کشتی کو حادثہ ، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک

اسپین جانے والی کشتی کو حادثہ ، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک

اسپین جانے والی کشتی کو حادثہ ، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر قانونی طور پر موریطانیہ سے اسپین جانے والوں کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی، اس افسوسناک حادثے میں پچاس افراد ہلاک ہوئے، ان میں 44 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

اس حادثے میں ہلاک ہونے والے 12 نوجوانوں کا تعلق گجرات سے تھا۔ مراکشی حکام کے مطابق کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 تارکین وطن موجود تھے۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات، اپوزیشن نے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کر دیا

یہ بدقسمت کشتی انہیں دو جنوری کوموریطانیہ سے لے کر اسپین کیلئے روانہ ہوئی تھی، تنظیم انسانی حقوق کے مطابق 12 جنوری کو اسپین میری ٹائم ریسکیو کو کشتی گمشدگی سے آگاہ کر دیا تھا، دوسری جانب اسپین میری ٹائم سروس نے اس کی تردید کی اور کہا کہ  تارکین وطن کی کشتی سے متعلق معلومات نہیں تھیں۔

مرنے والے  پاکستانیوں کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ پیسے نہ ملنے پر کشتی کو سمندر میں کھڑا کر دیا گیا تھا۔ انسانی اسمگلروں نے کشتی سمندر میں ہی کھڑی کرکے مزید پیسوں کا تقاضا کیا تھا۔

واضح رہے کہ ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق موریطانیہ میں کشتی حادثے کی تفصیلات لینے کے بعد باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *