مٹی کا تیل مہنگا ہوگیا

مٹی کا تیل مہنگا ہوگیا

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمت کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 162 روپے 95 پیسے فی لیٹر تھی۔

مزید پڑھیں: بجلی صارفین پر مزید مالی بوجھ ڈالے جانے کا امکان

وزارت خزانہ نے گزشتہ رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *