امید ہے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہوگا ، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

امید ہے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہوگا ، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ آج القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہوگا، پہلے ہی تین بار فیصلہ مؤخر ہونے سے شکوک و شبہات نے جنم لے لیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے ، القادر ٹرسٹ کیس حکومت کا جعلی مقدمہ ہے، القادر کیس میں پیسہ بیرون ملک سے آیا، ریاست کے فلاحی منصوبے پر خرچ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب  کے میدانی علاقوں میں شدید دُھند ، موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کیلئے بند

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سیرت النبیﷺ سے روشناس کرانے پر حکومت بانی پی ٹی آئی کو سزا دینے کی کوشش کر رہی ہے، نوجوانوں کو سیرت النبیﷺ سے روشناس کرانا جرم ہے تو یہ جرم عمران خان کرتا رہے گا۔

مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم منتقل نہیں ہوئی، عمران خان کے خلاف تمام مقدمات کی حقیقت عدالتوں میں بے نقاب ہو رہی ہے ، حکومت نے ملک میں لاقانونیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *