چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ کچھ لوگوں کی کوشش ہے تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دورا ن بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کیساتھ چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کی پشاور میں جو ملاقات ہوئی وہ صرف امن و امان کے حوالے سے تھی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کا رانا ثناءاللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی پریس کانفرنس سے سخت مایوسی ہوئی ، ہم صرف جوڈیشل کمیشن اور بانی پارٹی کی رہائی مانگ رہے ہیں۔
ان کامزید کہنا تھاکہ مذاکرات فرنٹ ڈور سے ہوں یا بیک ڈور سے یہ ہر صارت میں کامیاب ہونے چاہئیں، سال 2025 تبدیلی کا سال ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان اس سال ہی انشاء اللہ رہا ہو جائیں گے ۔