خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیاگیا، آج دوپہر 2 بجے طلب

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیاگیا، آج دوپہر 2 بجے طلب

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا۔ صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اعلامیہ اور ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا

ایجنڈے کے مطابق خیبر پختونخوا ریگولیٹری فورس بل 2025 ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا شرعی نظام عدل ریگولیشن ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش ہوگا۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا پبلک فنانشل مینجمنٹ ترمیمی بل 2025 بھی پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس آج دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *